بدین: چیئرپرسن سوشل ویلفیئر کمیٹی اور رکن قومی اسمبلی حاجی رسول بخش چانڈیو نے سندھ حکومت اور یو اے پی کے تعاون سے فراہم کی گئی تین جدید ایمبولینسیں پی پی ایچ آئی بدین کے حوالے کردیں۔
یہ ایمبولینسیں رورل ہیلتھ سینٹر شہید فاضل راہو، بیسک ہیلتھ یونٹ کپری موری اور بیسک ہیلتھ یونٹ پھلکارا کے لیے استعمال کی جائیں گی۔ ایمبولینسیں آکسیجن اور دیگر ضروری طبی سامان سے لیس ہیں۔
ایمبولینسوں کی فراہمی کا مقصد دیہی علاقوں کے مریضوں کو ہنگامی صورتحال میں بروقت طبی امداد فراہم کرنا اور ضرورت پڑنے پر انہیں بہتر علاج کے لیے بڑی اسپتالوں تک منتقل کرنا ہے۔
اس موقع پر ایم این اے حاجی رسول بخش چانڈیو نے کہا کہ صحت اور تعلیم سندھ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے پی پی ایچ آئی حکام کو ہدایت کی کہ ایمبولینسوں کو ہر وقت فعال رکھا جائے اور ان کی باقاعدہ دیکھ بھال کو یقینی بنایا جائے۔
اس سے قبل حاجی رسول بخش چانڈیو کی صدارت میں ضلع بدین میں صحت اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق امور پر ایک اہم اجلاس بھی منعقد ہوا، جس میں ڈپٹی کمشنر بدین یاسر بھٹی، ایم پی اے حاجی تاج محمد ملاح اور مختلف محکموں کے افسران اور نمائندوں نے شرکت کی

